پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:مالکان کی مبینہ بدفعلی،بہیمانہ تشدد،14سالہ بچہ جاں بحق

(س)3روز زیر علاج رہا،جلایا ،نازک اعضا کاٹنے کی کوشش کی گئی:والد

لاہور:(بیوروچیف سے)غالب مارکیٹ کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار 14 سالہ بچہ تین روز تک سروسز ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

14سالہ(س) پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نےو الد کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مین مارکیٹ کے رہائشی عاطف اور جاوید کو گرفتار کیا تھا، بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔

والد کے مطابق اس نے بچے کے چچا کے توسط سے اپنے 14 سالہ بیٹے (س) کو ساجد نامی شخص کے پاس چار ماہ قبل 6 ہزار روپے ماہانہ پر ملازم رکھوایا تھا جو ان کے گھر پر کام کرتا تھا۔

جاں بحق بچے کے چچا عرفان نے بتایا کہ بچے (س) کو چھ ہزار روپے ماہوار پر چوبیس گھنٹے گھر پر رکھا ہوا تھا،(س) سے جب بھی بات کرنے کے لئے فون کرتے تو مالک مکان غصے سے کال نہ کرنے کو کہتا تھا، تین دن پہلے اس نے فون کرکے کہا کہ (س) کی طبیعت خراب ہے جس پر ہم نے ان سے کہا کہ (س) کو ہسپتال لے کر پہنچیں۔

جاں بحق بچے کے والد ریاض کا کہنا تھا کہ کمسن محمد (س) کی سروسز ہسپتال میں حالت انتہائی نازک تھی، بچہ تین روز تک سروسز ہسپتال کے آئی سی یو میں بےہوشی کی حالت میں رہا، ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ بچے سے بدفعلی بھی کی گئی، اس کے نازک حصہ کو کاٹنے کی کوشش اور جسم پر سگریٹ کے نشانات بھی موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button