پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

تھانوں میں سائلین کے مسائل حال نہ ہوئے تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا بڑا اعلان

لاہور (بیورو چیف /سید ظہیر نقوی لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ قانون کا سہارا لے کر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہم سب کا فرض ہے۔تھانہ کی سطح پر سائلین کے مسائل حل نہ ہوئے تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پولیس فورم کا غلط استعمال اور جھوٹی درخواست دینے پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک دن دو دفعہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
فیصل کامران نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ ایس ایچ اوز سے باز پرس کی۔ ایس پی کینٹ کو وراثتی جائیداد تقسیم پر جھگڑے کی انکوائری مارک کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کھلی کچہری میں بار بار آنے والے سائلین کا ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بیٹے کا جائیداد کو ہتھیانے کیلئے دھمکیاں دینے اور گالم گلوچ کرنے پر ایس ایچ او وحدت کالونی کو بزرگ خاتون کی قانونی مدد کرنے کا حکم دیا۔
اسی طرح لین دین کے تنازعات پر اے ایس پی ماڈل ٹاؤن،ایس ایچ اوز ساندہ، شیراکوٹ،ملت پارک اور ایس ایچ اوشادباغ کوانکوائریاں مارک کیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہری فراڈیوں، نوسربازوں سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی لین دین معاملات میں تحریری معاہدہ ضرور کریں۔ لین دین کے تحریری و دستاویزاتی ثبوت ہونے پر ہی قانونی مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی فریق سے زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ یقینی بنائیں کہ عوام کی افسران تک رسائی بغیر سفارش ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button