اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت نے 9نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک 9نومبر 2024 کو یو م اقبال پر بند رہے گا۔ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 147واں یوم پیدائش منایا جائے گا۔



