پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والا سفاک گرفتار

لاہور:(بیوروچیف)شیرا کوٹ میں بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گھناؤنی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔

تھانہ شیراکوٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان کے مطابق ملزم نے چند روز قبل اپنی بیوی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینکا تھا۔

ملزم اور اس کی بیوی میں چھ، سات ماہ سے ناچاقی چل رہی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button