پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

پاکستان اور بنگلہ دیش آج مدمقابل

لاہور:(سلمان حسین)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش اپنا آخری میچ جمعرات کوراولپنڈی میں کھیلیں گے،دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی منتظر ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگاآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں راولپنڈی میں خراب موسم کی وجہ سے بھرپور ٹریننگ نہ کر سکیں۔

دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ ایونٹ میں اپنی ایک جیت کی تلاش میں بھی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button