پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

بیٹی نے نابینا حافظ قران باپ ، کرایہ داروں نے مالک مکان قتل کر دیا

دیپالپور کی ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر نابینا باپ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،مانانوالہ میں کار سواروں نے بس سے اترنے والے شخص کوفائرنگ کرکے مار دیا

اوکاڑہ، ساہیوال، مانانوالہ (نمائندگان سی این این اردوڈاٹ کام ) تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایے داروں سے بجلی کے بل کا تقاضہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔

مانانوالہ مین جی ٹی روڈ لاری اڈہ خونی چوک میں گاڑی سوار نامعلوم کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ مسافر بس سے اترنے والے نوجوان کو پیچھے سے تعاقب کرتے ہوئے آنے والے گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت حافظ شہزاد ولد شفیع سکنہ وچوکے ضلع حافظ آباد سے ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button