پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

کامونکے: سفاکیت کی انتہا ، 80سالہ بزرگ کو زندہ جلا دیا گیا

محمد رفیق نماز پڑھنے کیلئے جا رہا تھا، ملزم نبیل نے سر پر اینٹ ماری اور آگ لگادی

کامونکے ( بیوروچیف /نمائندگان) سفاکیت کی انتہا ہوگئی، 80سالہ بزرگ کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا، ملزم کی ایک روز قبل مقتول کے ساتھ معمولی تکرار ہوئی تھی۔ کامونکے کے علاقہ منڈیالہ تیکہ کا 80سالہ بزرگ محمد رفیق نماز پڑھنے کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم نبیل نے اس کو روک کر اس کے سر پر اینٹ کا وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر نیچے گرگیا۔
جس کے بعد ملزم نبیل نے بزرگ کے کپڑوں کو آگ لگا کر اسے زندہ جلا دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ فیروز والہ پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کرکے مقتول کے بیٹے طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نبیل کی ایک روز قبل راستے سے گزرتے ہوئے مقتول کے ساتھ معمولی تکرار ہوئی تھی، قتل کرنے کی تاحال وجہ معلوم نہ ہوسکی، تھانہ فیروز والہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button