لاہور (بیوروچیف /سید ظہیرنقوی) پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے آئی جی پنجاب نے 9ایس پیزکے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور احمد زنیر چیمہ کو تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کر دیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ رضوان طارق کو تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ سید عمران کرامت بخاری کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی ٹریفک لاہور تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن نوید ارشاد کو سنیئر ٹریفک آفیسر لاہور تعینات کر دیا گیا۔ منصور الحسن کو ایس پی ٹریفک پاسبان لاہور تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر غلام عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن تعینات کر دیا گیا ایس پی رحیم یار خان سعید احمد کو ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد عابد حسین ظفر کو ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثنا پنجاب حکومت نے 3افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
تقرری کی منتظر مس کنول صابر کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات ،تقرری کی منظر آمنہ احسن کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات اور سیکشن آفیسر پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ جمشید اقبال کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن او اینڈ ایم ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔



