انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

جاپان کی دوسری جنگ عظیم کے بعد تیزرفتارترقی دنیا کیلئے مثال:ندیم شاہ

معاشی سفارت کاری سے پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے: امین اللہ رئیسانی کی سید ندیم شاہ سےملاقات ،گفتگو

لاہور:(محمد قیصر چوہان)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے لبنان ، شام ،اومان اور سائپرس میں تعینات رہنے والے پاکستان کے سابق سفیر نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی نے ملاقات کی ،اس موقع پر ڈاکٹر طلحہ شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کے تبادلے کو فروغ دینے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے ،تجارت، سرمایہ کاری ، موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور عوام کے مابین تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے بارے گفتگو ہوئی۔

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جس تیز رفتاری سے ترقی کی، وہ دنیا بھر کیلئے مثال ہے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں معیشت، تعلیم، صحت، پولیس ریفارمز، سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ، ٹریفک نظام، ماحولیات اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے جاپانی ماڈل اور ٹیکنالوجی کو اپنا کران شعبوں میں جدید اصلاحات لائے ۔

اس موقع پرسابق سفیر نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی نے جاپان کی سیاسی تاریخ میں سانائے تاکائچی کو پہلی خاتون وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ جاپان کی نو منتخب وزیر اعظم سانائے تاکائچی کی قیادت میں جاپان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا،جاپان اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ جاپان سانائے تاکائچی کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

پاکستان کے سابق سفیر نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے ایڈ کے بجائے ٹریڈ کی پالیسی اپنائے،معاشی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے،غیر ملکی سر مایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں اگر دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت کارمحنت اور ایماندار ی سے اپنا کام کریں تو پاکستان غیر ملکوں قرضوں سے نجات حاصل کرکے معاشی طور پر مضبوط بن سکتا ہے۔

لبنان ، شام ،اومان میں بطور سفیر اور سائپرس میں ہائی کمشنر تعینات رہنے والے نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی نے کہا کہ جاپان دنیا بھر میں معاشی، ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی کا ایک شاندار ماڈل بن چکا ہے، جہاں مادی ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار کا احترام بھی نظر آتا ہے لہٰذا پاکستان میں ترقی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کیلئے جاپان کے ماڈل سے استفادہ کیا جائے جبکہ زلزلے، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے مقابلے کیلئے جاپان کے تجربات مثالی ہیں لہٰذا قدرتی آفات سے بچائو اور متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستانی گورنمنٹ جاپان کے نظام سے استفادہ کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button