دبئی میں احمد المغربی پروفیومز کی سلور جوبلی تقریب کا شاندار انعقاد
سلور جوبلی تقریب یو اے ای اور دیگرممالک سے اہم کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت اور مبارکباد
دبئی (حافظ زاہد علی )دبئی میں احمد المغربی پرفیومز کی سلور جوبلی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں یواے ای اوربیرون ممالک سے اہم کاروباری شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
اپنے والد کے ویژن اور محنت کو اپنا شعار اپنائے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کریں گے ، سلمان کفیل احمد

دبئی میںمنعقدہ سلور جوبلی تقریب میں مہمانوں کو شاندار طریقے سے خوش آمدید کیاگیا۔ ان کی آمد پر انہیں خوشبو اورگلدستے پیش کیے گئے۔
اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے تجارت کے اصولوں پرکام کرتے ہوئے کامیاب کامران ہوئے ، کفیل احمد چیئر مین احمد المغربی پروفیومز

احمد المغربی پرفیومز کے چیئرمین کفیل احمد کےفرزند ار جمند اور کمپنی کے سی ای او سلمان کفیل احمد نے مہمانوں کوخوش آمدید کہتےہوئے کہا احمد المغربی کی کامیابی میں میرے والد کفیل احمدکاویژن اورمحنت شامل ہے۔
انھوں نے محنت لگن اور ایمانداری سے اس کمپنی کو کامیابی کے اوج کمال تک پہنچادیا ہے ہم اس وقت دنیاکے 120 ممالک میں احمد المغربی پرفیومز کےمختلف برانڈ پرفیومز ایکسپو رٹ کررہے ہیں۔
احمد المغربی پروفیومز 120ممالک میں ایکسپورٹ ہورہا ہے جبکہ اس کی 190برانچز جی سی سی ممالک میں موجود ہیں
190 اسٹوریعنی ہماری برانچزجی سی سی ممالک میں کام کر رہی ہیں ،صرف سعودی عرب میں 26برانچز میں جبکہ یواے ای میں70 برانچز ہیں ہمارے والد نے جوہمیں بتایا اورسکھایا اس کو مشعل راہ بنائیں گے ،چیئرمین احمد المغربی پرفیومز کفیل احمد نے سلور جوبلی پر مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کااحسان ہے کہ اس نے بہترین فیملی اوراچھی ٹیم سے نوازا ۔
کوشش ہے اللہ اوراس کے رسول کے احکامات پر تجارت کریں یہ برکت اللہ کی ہے اورہم پوری دنیا میں اپنے مسحور کن پروڈکٹس کے ساتھ موجود ہیں۔
سلور جوبلی تقریب میں مہمانوں کو خوشبو کے تحائف اور گلدستے پیش کئے گئے

تقریب میں سلمان کفیل احمد،سعد کفیل احمد کےعلاوہ کمپنی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،اس موقع پر چیئرمین کفیل احمدکی زندگی اور کاروباری کامیابیوں کے حوالے سےڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔



