PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا202رنز کا ہدف، لاہور قلندرزکے 89پر2کھلاڑی آئوٹ

لاہور،(سلمان حسین)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ لاہور قلندرزکے 89پر2کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے آخری معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن نواز اور فہیم اشرف کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اوپننگ جوڑی اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔

کپتان سعود شکیل 4، فن ایلن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو رائیلی روسوو بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے وہ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اویشا فرنینڈو بھی 29 رنز ہی بناسکے۔

تاہم، حسن نواز وکٹ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 43 گیندوں پر 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

دنیش چندیمل نے 13 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ فہیم اشرف نے آخری اوور میں میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا، انہوں نے سلمان مرزا کو آخری اوور میں 3 چھکے اور ایک چوکا لگاکر 23 رنز بٹورے، وہ 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ سکندر رضا اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ دم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی بہترین باؤلنگ لائن اپ کے خلاف بہترین اسکور کرنا چاہتے ہیں اور انہیں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ میرا اپنے تمام کھلاڑیوں کا یہی پیغام ہے کہ یہ صرف ایک میچ ہے، فائنل کا کوئی پریشر نہیں لینا۔

ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سعود شکیل کا کہنا تھا کہ محمد وسیم کچھ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے لہذا ان کی جگہ خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں اور آج بھی ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اپنا بہترین کھیل پیش کریں جب کہ ہم کھلاڑی کو ٹیم میں اپنا کردار معلوم ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

ٹیم میں تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ سکندر رضا کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شکیب الحسن کی جگہ پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز اسکواڈ
شاہین آفریدی (کپتان)، فخرزمان، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق ، کوشل پریرا, بھنوکا راجاپکسے، آصف علی ، سکندر رضا ، رشاد حسین، سلمان مرزا اور حارث رؤف شامل ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز ، دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، رائیلی روسو ، محمد عامر ، خرم شہزاد ، فہیم اشرف ، عثمان طارق اور ابراراحمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

اسی طرح، پاکستان سپرلیگ 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button