پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

گلوکارہ مہک علی کا ’’سنگ مہک‘‘میں نورجہاں،ریشماں کوشاندارٹریبیوٹ

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوریس پروڈکشن کے زیر اہتمام نامور گلوکارہ مہک علی نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا شائقین موسیقی کی بڑی تعدادنے تقریب میں شرکت کی ۔

‘’’سنگ مہک ‘‘کے نام سے منسوب تقریب کو علی آڈیٹوریم منعقد کیا گیا جس نامور شوبز شخصیات سمیت موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کی تقریب میں گلوکارہ مہک علی نے اپنے فلمی فوک گیت اور صوفیانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ اداکار راشد محمود نے مہک علی کی گائیکی پر ان کی پذیرائی کی۔

گلوکار مہک علی نے ملکہ ترنم نور جہاں اور ریشماں جی کے گانے گاکر ان کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا اس حوالے سے گلوکارہ مہک علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور گلوکارہ سال بھر میں سینکڑوں میوزک کنسرٹ سمیت دیگر تقریبات میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں۔

گلوریس پروڈکشن کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں میرے دوستوں مداحوں اور میوزک سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میںسمجھتی ہوں کے موسیقی کو پروان چڑھانے کے لئے اس طرح کی ثقافتی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ مہک علی بطور صوفی،فوک اور پلے بیک سنگر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،مہک علی امریکا،یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا کے بیشترممالک میں فن کامظاہرہ کرچکی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button