لاہور (بیوروچیف ) لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والےمرحوم آصف جاوید کی بیواؤں کو انصاف مل گیا، جسٹس خالد اسحاق کے حکم پرنجی کمپنی نے 11 سال کی تنخواہ کا 75 لاکھ روپے کا چیک محمد آصف کی بیواؤں کودیدیا۔
عدالت نے محمد آصف کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا،نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا ،23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی تھی ۔
نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا تھا ،سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا،نجی کمپنی کےمطابق 11 سال کی آصف جاوید کی سیلری تقریباً 35 لاکھ بنتی تھی۔



