پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

22بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ، تحائف بھی دئیے گئے

لاہور،کراچی ( بیوروچیف) 22بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ۔ کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے بعد بھارت روانہ کرنے کے لئے لاہور منتقل کیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔
بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button