پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی رونمائی کیلئے ملتان پہنچ گئی

لاہور ( سلمان حسین سے) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی رونمائی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ٹرافی رونمائی کے لیے ملتان پہنچ گئی۔ ٹرافی کو ملتان کے اونچے مقام دمدمے پر نمائش کے لیے رکھا گیا ، دمدمے کے بعد چیمپئز ٹرافی ملتان انٹر نشینل سٹیڈیم پہنچ گئی ۔ ٹرافی کی رونمائی کا دوسرا مرحلہ شیخوپورہ سے شروع ہوا، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے بعد ملتان پہنچی ۔
ٹرافی ملتان کے بعد بہاولپور، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کراچی پہنچے گی۔ ٹرافی8فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی۔
ان14دن کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز سٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button