پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ناخلف نے کھانا دیر سے ملنے پر روزہ دارما ں قتل،ماموں نے ممانی بھگانے پر بھانجا مارڈالا

لاہور سے 2لاشیں برآمد،گوجرخان میں مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس ،رپورٹ طلب

لاہور،گجرات(بیوروچیف،نمائندگان سی این این اردوڈا ٹ کام) مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 4افراد قتل،2لاشیں برآمد۔ پولیس کے مطابق گجرات کے گاؤں مراڑیاں میں ملزم نے کھانا دیر سے ملانے پر سرمیں لوہے کا راڈ مار کرروزہ دار ماں کو قتل کردیا۔

منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔

گوجر خان میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے رفیق اور قدیر جاں بحق ہوگئے، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی گوجر خان جی ٹی روڈ پر کراس فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لاہورمیں لٹن روڈ کے علاقے میں فٹ پاتھ کنارے سے 65 سالہ بزرگ اورقائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں جاں بحق ہونے والے بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جن کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button