پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لیگی رکن اسمبلی کی شکایت پرSHOسمیت6اہلکار معطل

پولیس اہلکاروں نے شازیہ عابدکے بیٹے اور بھانجی سے بدسلوکی اور ہراساں کیا تھا

لاہور ( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) مسلم لیگ (ن)کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹائون تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹائون کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔
خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
پولیس والے انہیں ڈراتے رہے اور رابطہ ہونے پر چھوڑ کر چلے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button