پاکستانتازہ ترینصحت

لاہورمیں پھر کورونا کی یلغار،ہرگھر میں 3سے4افراد متاثر

35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو نے لگے، ماسک لازمی پہنیں، اینٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہیں،اینٹی الرجک لیں:ماہرین

لاہور:(سید ظہیر نقوی)لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے ، فلو وائرس سے ہر گھر کے 3 سے 4 افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ لاہور میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں فلوسے متاثرہ مریضوں میں کوویڈ کی علامات آرہی ہیں، جو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں، مرض کے دوران اینٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں، فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button