لاہور،راولپنڈی (سلمان حسین)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے نویں میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے زلمی کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز اسکور کیے۔
ٹام کوہلر-کیڈمورنے 52 اور محمد حارث نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حسین طلعت 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 40 اور مچل اوون 34 رنز کی دھواں دار باری نے زلمی کا مجموعی اسکور 227 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
الزاری جوزف 5 اور لیوک ووڈ 0کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ولی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسکواڈ:
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ



