پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیفن اور فنکارکاروبار

بشریٰ انصاری کو یوٹیوب سے 10ہزار ڈالر کمائی؟

مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا کافی مشکل ہوتا، اب میں کینیڈا جا رہی ہوں ، وہاں سے بھی وی لاگز بناؤنگی:اداکارہ

 

لاہور:(کلچرل رپورٹر)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، میزبان، مصنفہ بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق انکشاف کر دیا۔

بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی پر مبنی وی لاگز بھی بنا رہی ہیں اور کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔

نادیہ خان کے ساتھ ایک یوٹیوب وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب کی آمدنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے کہابہت سے لوگوں کا خیال ہے کام ٹھیک چل رہا ہے، لیکن ایسا ہرگز نہیں کہ میں10 ہزار ڈالرز کما رہی ہوں، جیسا کہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم یوٹیوب سے بہت زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

حقیقت اس سے مختلف ہے، ہماری دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات بھی ہوتی ہیں، مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا درحقیقت کافی مشکل ہوتا ہے۔ جی ہاں! میں نے آپ کے اصرار پر یوٹیوب وی لاگنگ شروع کی، جویریہ نے بھی میری حوصلہ افزائی کی اور آپ دونوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور مسلسل حوصلہ دیا۔

میں باقاعدگی سے وی لاگز بنا رہی تھی، لیکن آسٹریلیا کے دورے کے دوران یہ سلسلہ کچھ عرصے کے لیے رک گیا تھا، اب میں نے دوبارہ آغاز کر دیا ہے، اب میں کینیڈا جا رہی ہوں اور وہاں سے بھی وی لاگز بناؤں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button