پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

پاکستان اور بنگلہ دیش کا ثقافتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کی فلموں کا فیسٹیول بھی ہونا چاہیے

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر ریلیز ، فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی ،فلم میں ارتقائی صورت حال کا جائزہ ، کلچرل ایکسچینج پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پھر سے اپنی کھوئی ہوئی مارکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا پر زور دیا۔


بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کو پروڈکشن دوبارہ سے بحال ہونی چاہیے۔ انہوں نے سارک کلچرل پروگرام کی بحالی پر بھی زور دیا اور بنگلہ دیش کے قونصل خانے کے بھر پور تعاون کی پیشکش کی۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کی فلموں کا فیسٹیول بھی ہونا چاہیے۔ مشترکہ فلم سازی سے فلم انڈسٹری کو طاقت ملے گی۔


پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے خوشی کا اظہار کیا اور مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں شان شاہد نے کہا کہ اب ہاتھ ملانے کا نہیں ، گلے ملنے کا وقت ہے۔ تقریب سے صفدر ملک، سید نور،خلیل الرحمن قمر،ذوالفقار مانا،مسعود بٹ،عمران اسلام نے بھی خطاب کیا ۔


بنگلہ دیش کے وفد میں ڈپٹی ہائی کمشنر ایم ڈی ایمان الاسلام خان، اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید اور سردار محمد نعمان الزمان شامل تھے۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن وفد میں چیئرمین شہزاد رفیق ،وائس چیئرمین صفدر ملک ،ڈائریکٹر سید نور ،مسعود بٹ،خلیل الرحمن قمر،فلم اسٹار شان شاہد ،سہیل ملک ،عمران اسلام،ذوالفقار مانا،چوہدری اعجاز کامران ،جاوید واڑیچ حاجی شفیق،فیصل مدنی،جونی ملک،میقں سلیم ،خواجہ راحت اور دیگر شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button