انٹر نیشنلتازہ ترینکاروبار

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے،تیل 5فیصد سے زائد سستا

تہران:(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیرکو ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کے فیوچرز 5.3 فیصد گر کر فی بیرل 69.96 ڈالر کی سطح پر پر آ گئے، جبکہ برینٹ آئل کے فیوچرز میں بھی اسی تناسب سے کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کی جانب سے ایران کی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں امریکی بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button