انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حضرت علیؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

نجف اشرف میں زیارت کے بعد وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو، اربعین واک میں شرکت کے لیے عراق میں موجود ہیں

نجف اشرف (سی این این اردو – ویب ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے نجی دورۂ عراق کے دوران حضرت علیؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

گورنر پنجاب نے روضۂ مبارک پر حاضری کے دوران عبادات ادا کیں اور پاکستان میں امن، قومی یکجہتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

زیارت کے بعد سردار سلیم حیدر خان نے اپنے ہمراہ موجود وفد کے ارکان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب دس روزہ نجی دورے پر عراق میں موجود ہیں، جہاں وہ نجف اشرف سے کربلا تک اربعین واک میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ حضرت امام حسینؑ کے روضۂ مبارک پر بھی حاضری دیں گے اور پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

دورہ مکمل کرنے کے بعد گورنر پنجاب وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button