انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے، مزید 88فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم، آپریشن وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ

غزہ (ویب ڈیسک ) غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 88فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق کو اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین سکول پر بمباری کی گئی۔
اس کے علاوہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملہ ہوا۔ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 88فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقی زیتون، تفاح، دراج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ اور تل الزعتر سمیت مجموعی طور پر17علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر جنوبی علاقے المواسی کیمپ کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی، اگر ان علاقوں کو فوری خالی نہ کیا گیا تو یہاں کے مکینوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد اسے وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ادھر غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لئے جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ایک ٹیم پہنچی، زور دار دھماکہ ہوگیا۔ جس سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 20سالہ اسرائیل ناتن روزن کے نام سے ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button