ایم3پرٹرک حادثے کا شکار،2خواتین جاں بحق، 15افراد زخمی
لاہورکی فیملی ٹرک پر سوار ہو کر رحیم یار خان عزیزکی تعزیت کیلئے جا رہی تھیں
فیصل آباد،چناب نگر،ننکانہ صاحب (نمائندگان/ویب ڈیسک )فیصل آباد سمندری انٹرچینج ایم3 موٹروے پرشاہ زور منی ٹرک کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ دو خواتین جاں بحق 15 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد نزد جڑانوالہ انٹر چینج سے 12 کلومیٹر سمندری انٹرچینج، ایم3 موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جان بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
شاہ زور منی ٹرک کے اندر کچھ افراد بشمول خواتین سوار تھی ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹروے سے نیچے اتر کر الٹ گیا۔کاہنہ لاہور سے ایک فیملی کے افراد رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے کسی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔
کھرڑیانوالہ روڈ پر پھلاہی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق‘ خاتون بری طرح زخمی ہو گئی، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے مضروبہ کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
چناب نگر میں ڈمپر کی ٹکر سے سائیکل سوار معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔سر گو دہا روڈ پر علی الصبح 70سالہ محمد منشاء اپنے سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے ڈمپر نے اس کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا، ریسکیو امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی۔شاہ کوٹ مین جی ٹی روڈ نزد کوٹلہ کاہلواں سٹاپ تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گیا ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ کے نتیجہ میں 28 سالہ احتشام زندگی کی بازی ہار گیا۔



