لاہور(بیورو چیف )نامعلوم چور ملتان روڈ کھاڑک سٹاپ ٹریفک سگنلز کی 5لاکھ روپے مالیت کی تار چوری کر کے فرار ہو گئے۔ایک ماہ گزر جانے کے باوجود نہ تو سگنلز بحال ہو سکے اور نہ ہی چوری کا مقدمہ درج کروا گیا اور نہ ہی سیف سٹی کیمرے واردات کا سراغ لگا سکے۔
سگنلز بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاجبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بار ہا سیف سٹی اتھارٹی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے مگر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے۔



