کئی لوگوں سے ڈیٹ پھربھی سنگل کیوں؟ 52 سالہ گیتا کپور نے تاعمر تنہا زندگی گزارنے کی بتائی وجہ

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)اگر آپ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں ذرا بھی دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ نے گیتا کپور کا نام ضرور سنا ہوگا۔ مشہور کوریوگرافر گیتا کپور نے اپنے تازہ انٹرویو میں اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے سنگل رہنے کی وجہ کا بھی انکشاف کیا۔

گیتا کپور نے سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ آخر وہ 52 سال کی عمر میں بھی کیوں سنگل ہیں۔ گیتا کپور نے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن ایسا ہو نہ سکا۔

کوریوگرافر کا کہنا ہے کہ زندگی کے آغاز میں ان کے پاس محبت، عشق اور گھر بسانے کے لیے وقت نہیں تھا۔ وہ اپنے کام پر توجہ دے رہی تھیں۔ ان کی زندگی میں بہت سی ذمہ داریاں تھیں۔ انہیں اپنا گھر بنانا تھا۔
گیتا کپور کہتی ہیں کہ انہیں اپنی ماں کو گھر دلانا تھا۔ وہ کام اور کیریئر پر اس قدر توجہ دے رہی تھیں کہ انہوں نے کبھی شادی کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ پہلے کام اور ماں کو گھر دلانے کے بعد جب انہوں نے شادی کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو انہیں کوئی ملا ہی نہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ جب انہوں نے زندگی میں شادی وغیرہ کے بارے میں سوچا تو انہیں کوئی ملا ہی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی لوگوں کو ڈیٹ کیا تھا، لیکن کسی بھی شخص کے ساتھ انہیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ اس کے ساتھ شادی کر کے گھر بسانا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں مہادیو جیسا شوہر چاہتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اب مہادیو زمین پر تو ملنے سے رہے، اس کے لیے انہیں پہاڑ پر جانا ہوگا۔ ایسے میں مہادیو زمین پر ملنے والے نہیں، اسی لیے انہوں نے شادی کی امید چھوڑ دی۔
اپنے بچے نہ ہونے کے بارے میں گیتا کپور کہتی ہیں کہ ٹی وی پر لوگوں نے انہیں ماں کا خطاب دیا ہے۔ ان کے اپنے بچے بھلے ہی نہ ہوں، لیکن اب وہ اپنے اسٹوڈنٹ کی ماں ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام بچوں کو گود لے رکھا ہے۔ وہ جگت ماتا بن چکی ہیں۔
گیتا کپور 52 سال کی عمر میں بھی تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈانس سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ اپنے رقص کے ساتھ ساتھ گیتا کپور نے اپنے اچھے برتاؤ سے بھی لوگوں کے درمیان اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔



