پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام میں توسیع

صرف قرض کی فراہمی کے بجائے مکمل ملکیتی گھر اور پلاٹ فراہم کیے جائیں گے،سیکرٹری ہاؤسنگ کی زیر صدارت اجلاس ، منصوبے کے فنی و انتظامی پہلوؤں کا جائزہ

لاہور :(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) "پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام” کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت صوبے کے بے گھر افراد کو زمین سمیت تیار شدہ گھر فراہم کیے جائیں گے۔یہ منصوبہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کی توسیع ہے، تاہم اس میں صرف قرض کی فراہمی کے بجائے مکمل ملکیتی گھر اور پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پہلے مرحلے میں 20,000 گھروں کی تعمیر کی جائے گی، جس پر تقریباً 65 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گھروں کی تعمیر کے لیے پنجاب کے 21 اضلاع میں موزوں مقامات کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام عمران علی سلطان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں منصوبے کے فنی و انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا

سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ یہ گھر ان افراد کو دیے جائیں گے جن کے پاس اپنی زمین نہیں ہے۔”یہ منصوبہ ان لاکھوں افراد کے لیے ہے جو برسوں سے گھر کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر زمین خریدنے کی سکت نہیں رکھتے،” انہوں نے کہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گھروں کے لیے منتخب مقامات شہری آبادیوں کے قریب اور بہتر آبادکاری سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔سکول، مساجد، پارکس اور دیگر بنیادی سہولیات بھی ان ہاؤسنگ اسکیموں میں فراہم کی جائیں گی، تاکہ رہائشیوں کو مکمل شہری سہولیات حاصل ہوں۔

منصوبے کے تحت یہ گھر آسان 20 سالہ اقساط میں فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button