پاکستانتازہ ترینکاروبار

جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

متعدد دواسازکمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈریپ کو درخواستیں دےدیں، دو ہفتے تک قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سفارشات وزیر اعظم کو بھیج دینگے:وفاقی وزیر

لاہور:( بیوروچیف)جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں 3فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے،ادویہ کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔

رواں سال مہنگائی کی شرح 4.49فیصد تک رہی،ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ شرح مہنگائی کے 70فیصد تک ہوسکے گا،ڈریپ کے زیرکنٹرول ادویہ کی قیمتیں3 .14فیصد تک بڑھیں گی،ادویہ کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ اگست یا ستمبر میں ہوگا،متعدد دواسازکمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈریپ کو درخواستیں دے دیں۔

ہارڈشپ کیسز سے متعلق وزیراعظم نے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے،بعض ادویہ کی قیمتیں بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات کے تحت بڑھ سکیں گی۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ دو ہفتے تک قیمتوں میں اضافہ سے متعلق وزیر اعظم کو سفارشات بھیج دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button