پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مریم نواز کا پنجاب میں 1200دیہات کو مثالی بنانے کا اعلان

منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب، عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائیگا :مریم نواز، کوٹ رادھا کشن میں بچی کے قتل کا نوٹس

لاہور(سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مثالی گاؤں،ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔پنجاب میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ہر مثالی گاؤں میں 7 /24 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔

پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں،سڑکوں کی بحالی،چلڈرن پارک،شجر کاری بھی ہوگی۔مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اورسائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔مثالی گاؤں کے لئے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹرسپلائی ماڈل اورسیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔پنجاب کے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز میں 130دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ۔

وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔مثالی گاؤں کے تحت ہر دیہات کو مکمل طورپر ڈویلپ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی کا گلا کاٹنے کے دل دہلا دینے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ۔مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی اور فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button