انٹر نیشنلتازہ ترینکاروبار
ایران امریکہ جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل ناگزیر : سعودی عرب
شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

ریاض :(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایران امریکہ جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ناگزیر قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کابینہ نے غزہ میں ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا، غزہ امن معاہدے کے لئے مصر، قطر، ترکیے،امریکہ اور دیگر ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار کو سراہا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں سعودی قیادت میں قائم کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔کابینہ نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



