پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

پنجاب: میٹرک نتائج کا اعلان،تمام بورڈزکے پوزیشن ہولڈرطلبہ،اداروں کے نام جانیں

لاہوربورڈ میں آمنہ محبوب ،منان احتشام راولپنڈی،گوجرانوالہ بورڈ میں عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی

 

 

لاہور: (بیوروچیف) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایجوکیٹرز ہائی سکول قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے نام سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مدثر ریاض اور چیئرمین بورڈ پروفیسر بدرالسلام نے مشترکہ طور پر اعلان کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بتایا کہ امتحان میں 2 لاکھ 85 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

مجموعی نتائج کے مطابق ایجوکیٹرز ہائی سکول قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، پنجاب دانش ہائی سکول راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن لاہور کی آزوا جاوید نے 1190 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ (بوائز) میں محمد قاسم 1191 نمبرز کے ساتھ پہلے، محمد ایان اور اونکار سنگھ 1189 نمبرز کے ساتھ مشترکہ دوسری جبکہ 1188 نمبرز کے ساتھ محمد ایان تیسرے نمبر پر رہے۔

سائنس گروپ (گرلز) میں آمنہ محبوب 1192 نمبرز کے ساتھ پہلی، آزوا جاوید 1190 نمبرز کے ساتھ دوسری اور فاطمہ ابرار 1189 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔

آرٹس گروپ (بوائز) میں محمد عبداﷲ 1126 نمبرز کے ساتھ پہلے، محمد بلال بیگ 1112 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور احمد حفیظ 1109 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ آرٹس گروپ (گرلز) میں فریبہ خان 1170 نمبرز کے ساتھ پہلی، ایمان فاطمہ سلیم 1166 نمبرز کے ساتھ دوسری اور فاطمہ عبدالصمد 1150 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق العامر فاؤنڈیشن پبلک سیکنڈری سکول فار بوائز دولتالہ گوجرخان کے محمد منان احتشام نے 1191 نمبر حاصل کر کے پہلی، پریزنٹیشن کانونٹ ہائی سکول مری کی زونیرہ طاہر رنے 1180 نمبر لے کر دوسری اور کیمبرج انٹرنیشنل بوائز سیکنڈری سکول تلہ گنگ کے محمد فصیح عبداﷲ نے 1178 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ برائے طلبا محمد منان احتشام پہلے، محمد فصیح عبداﷲ دوسرے اور سٹیپس انٹرنیشنل گرائمر بوائز سیکنڈری سکول تلہ گنگ کے سید محمد عمران بخاری رولنمبر 900974 نے 1175 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح سائنس گروپ برائے طالبات میں پہلی پوزیشن زونیرہ طاہر نے حاصل کی جبکہ بحریہ فاؤنڈیشن سیکنڈری سکول طالبات چکوال کی حفصہ اظہر ، الائیڈ سیکنڈری سکول ڈھوک کالا خان راولپنڈی کی مریم فاطمہ ، ڈویژنل پبلک سکول شمس آباد کی میراب حسن اور دار ارقم گرلز ہائی سکول پنڈ دادنخان کی زینب فاطمہ مشترکہ طورپر 1176 نمبر لے کر دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی ایمان فاطمہ، سرسید پبلک سکول فار گرلز ٹیپو روڈ راولپنڈی کی مصفرہ خالد اور کیمبرج انٹرنیشنل گرلز سائنس سیکنڈری سکول تلہ گنگ کی ارسا حمید نے مشترکہ طورپر 1174 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جنرل گروپ برائے طلبا میں عبدالسلام نے 1077 نمبر لے کر پہلی، جامعہ رحمانیہ رضویہ تحصیل سوہاوہ جہلم کے محمد علی نے 1048 اور جامعہ رحمانیہ رضویہ تحصیل سوہاوہ جہلم کے ہی محمد عبدالغفار نے 1044 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جنرل گروپ برائے طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوہی جہلم کی سوہانہ قدیر نے 1122 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیپلز کالونی اٹک کی ملائکہ حبیب نے 1115 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حسن ابدال اٹک کی نازیہ بی بی نے 1103 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

بہاول پورتعلیمی بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشن پر طلبہ وطالبات براجمان رہے۔ بہاولپورتعلیمی بورڈ کے چیئرپرسن اشتیاق احمدگوندل نے گذشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے میڑک فرسٹ اینول2026 کے پوزیشن ہولڈڑ طلبہ وطالبات کے ناموں کااعلان کیا ،جس کے مطابق عبدالحسیب گورنمنٹ عباسیہ ہائیرسکینڈری سکول نے1186 نمبرزلیکر پہلی، مزمل بلال عباسیہ ہائیرسکینڈری سکول نے1184 نمبرزلیکر دوسری ،جویریہ فاطمہ ام القراء پبلک گرلز ہائی سکول، ایمان فاطمہ ملک گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول ماڈل ٹائون اے نے 1183 نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سائنس گروپ میں ایمان فاطمہ ملک ،گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول ماڈل ٹائون اے نے 1183 نمبرزلیکر،اورجویریہ فاطمہ رول نمبر617619 ،ام القرا پبلک گرلز ہائی سکول نے 1183 نمبرزلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ایقان مریم رول نمبر546863 ،مدرسہ بنت ہائی سکول گرلز صادق آباد نے 1181 نمبرلیکر اور کشف لطیف الائیڈ سکول جمشیدکمپکس گرلز ڈونگہ بونگہ نے 1181 نمبرزلیکردوسری پوزیشن حاصل کی۔

حافظہ رمشا زاہد فوجی فاونڈیشن ماڈل گرلزہائی سکول حاصل پورنے 1179 نمبرلیکر ،حوریا شمون ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول چشتیاں نے 1179 نمبرزلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس میل گروپ میں عبدالحسیب گورنمنٹ عباسیہ ہائیرسکینڈری سکول بہاول پورنے1186 نمبرزلیکر پہلی، مزمل بلال گورنمنٹ عباسیہ ہائیرسکینڈری سکول بہاول پور نے1184 نمبرزلیکر دوسری اور حمزہ شفیق رائو گورنمنٹ ہائی سکول حمائتیاں بہاول پور نے 1182 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح آرٹس فی میل گروپ میں خدیجہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول صادق آباد نے 1119 نمبرلیکر پہلی ،عیزہ خالق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاصل پوراولڈ نے 1101 نمبرزلیکر دوسری پوزیشن اور زارافاطمہ ہیومن ڈویلمپنٹ فاونڈیشن گرلز ہائی سکول تھلواربستی ایمن گڑھ رحیم یارخان نے 1088 نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح آرٹس میل گروپ میں رحمان پرائیوٹ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحیم یارخان نے 1082 نمبرلیکر پہلی، محمدعاقل ،ادارہ مصباح القران نیومسلم ٹائون بہاول پورنے 1044 نمبرزلیکر دوسری پوزیشن اور زاہد بلال ،ادارہ مصباح القران نیومسلم ٹائون بہاول پورنے 1029 نمبرزلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے مطابق مہرین رسول نے 1190 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، فائقہ محبوب نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔حمنہ ابراہیم، خدیجہ چودھری اور ارسلنہ فاطمہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گوجرانوالہ بورڈ میں دو طالبات پہلی پوزیشن لے گئیں۔عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، زین اکرم نے 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد احمد نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرپرسن ڈاکٹر اقصیٰ کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل سیالکوٹ میں منعقد ہو گی، جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمان خصوصی ہوں گے، اسی تقریب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ساہیوال بورڈ کے میٹرک نتائج میں کامیابی کا تناسب 65.10 فیصد رہا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز کے مطابق عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، ربیطہ رمضان 1190 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ عامر اور محمد منیب احمد 1188 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہے۔ فیصل آباد بورڈ کے میٹرک نتائج میں پہلی دو پوزیشنز طالبات کے نام رہیں۔

بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر ایک طالبہ نے 1191 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لے کر دوسری جبکہ رائف عبدالاحد نے 1189 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button