انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

حج پالیسی منظور، 4 اگست سے عملدرآمد،12سال سے کم عمر بچوں پرپابندی

اسلام آباد :(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آئندہ سال کی حج پالیسی کی منظوری دے دی ، سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210 حجاج کرام کا کوٹہ ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا حج درخواست کے لئے پاکستانی پاسپورٹ کا حامل ہونا لازمی ہے، 12سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا سرکاری حج کا تخمینہ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کےدرمیان ہوگا جبکہ حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا 4اگست سے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگی اور سرکاری حج سکیم کے تحت حج اخراجات دو اقساط میں ادا کئے جاسکیں گے۔

سردار محمد یوسف نے کہا عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس حج سکیم کا بڑا کوٹہ استعمال نہیں ہو سکا تھا جس کی کئی وجوہات تھیں، آئندہ برس حج کے لئے پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ کم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی پرفارمنس بہتر ہوئی تو کوٹہ بڑھانے پر غور ہو سکے گا۔انہوں نے کہا ہم نے سعودی ٹائم لائن کے مطابق حج پالیسی منظور کرا لی، اس پالیسی پر چار اگست سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button