پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

دفتر محتسب پنجاب کے زیر اہتمام لاہور چیمبر میں ’’ سنوائی سیمینار‘‘

98 فیصد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا جا چکا ،جلد موبائل آؤٹ ریچ وین مہم کا آغازکریں گے:عارف انوربلوچ

لاہور(بیوروچیف) دفتر محتسب پنجاب کے زیر اہتمام ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور (WCCIL) میں ’’سنوائی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کاروباری طبقے کو ادارے کے دائرہ اختیار، شکایات درج کرانے کے طریقہ کار اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کرنا تھا۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی ایڈوائزر محتسب پنجاب عارف انور بلوچ تھے، جنہوں نے ادارے کے نظام، قانونی اختیارات اور مفت شکایات ازالہ کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ شہری اپنی شکایات درج کرانے کے لیے ہیلپ لائن 1050، موبائل ایپ (OPMIS)، ویب سائٹ یا قریبی ریجنل دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایت درج کرانے کا عمل صرف 10 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔

ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں موصول ہونے والی 98 فیصد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا جا چکا ہے، جن میں متعدد زمین کے تنازعات بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے جلد ایک موبائل آؤٹ ریچ وین مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوامی رسائی اور شعور کو فروغ دینا ہے۔

سیمینار میں ویمن چیمبر کی قائم مقام صدر فائزہ نبیل، بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، نائب صدر ڈاکٹر راحیلہ اختر سمیت ممتاز کاروباری خواتین نے شرکت کی۔
شرکاء نے دفتر محتسب پنجاب کی عوامی خدمات اور انصاف کی فوری فراہمی کی کوششوں کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button