لاہور:(کر ائم رپو رٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کا بادامی باغ مبینہ پولیس مقابلہ ، ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس پر حملہ آوردو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ میں مارے گئے ۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان ڈکیتی،،دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے اور قتل کرنے ،پولیس مقابلہ،موٹر سائیکل چوری جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھے ،سی سی ڈی کوتوالی کے اہلکار زیر حراست ڈاکوئوں عاطف علی ،عمان علی،خرم مقصود کو بادامی باغ کے علاقہ میں ریکوری و ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لیکر جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند اور شدید فائرنگ شروع کردی جو کہ ایک فائر ہیڈ کانسٹیبل اجمل کے سر پر لگا جو کہ بلٹ پروف ہیلمٹ کی وجہ سے بال بال بچ گیا اور باقی اہلکا روں نے لیٹ کر اپنی جان بچائی جس سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور 2 ملازمان زخمی ہو گئے ۔
سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے اور دیگر ملزمان اپنے گرفتار ساتھیوں کو پولیس حراست سے چھڑوا کر ساتھ لے گئے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے ڈاکووں کی شناخت نوید اختر عرف سونا اور مختار عرف مختار کے نام سے ہوئی جو اقدام قتل، قتل، پولیس مقابلہ اور دوران واردات زنا جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔



