پاکستانتازہ ترینکاروبار

اندرون لاہور 6انڈرگرائونڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری

پا رکنگ پلازوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 31ارب 50کروڑ روپے لاگت آئے گی

لاہور:( جنرل رپورٹر)پنجاب کابینہ نے اندرون شہر 6 انڈرگرائونڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر 31ارب 50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگرانڈ پارکنگ پلازہ 5ارب 20کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا،شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا،ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ پر5ارب 20کروڑ روپے ،دہلی گیٹ انڈرگرائونڈ پارکنگ پلازہ پر6ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔

بھاٹی گیٹ انڈرگرائونڈ پارکنگ پلازہ 2ارب روپے جبکہ شاہ عالم گیٹ انڈرگرانڈ پارکنگ پلازہ 5ارب 20کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا۔پلازوں کومحکمہ سی اینڈ ڈبلیوبنائے گا،ان منصوبوں کا مقصد اندرون شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button