پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ نشئی بیٹے کی فائرنگ سے زخمی،ایک بیٹااور2بیٹیاں جاں بحق

بٹ خیلہ:(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اور اہلیہ شدید زخمی ہوگئے، جب کہ ان کا بیٹا اور 2بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی جس میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ سے مفتی کفایت کا بیٹا عصمت اللہ اور 2بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں

ڈپٹی کمشنر حامدالرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اللہ کے بیٹے معتصم اللہ نے گھر میں فائرنگ کردی، فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسری بیٹی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے دوسرے بیٹے معتصم اللہ نے کی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کوبعد میں گرفتارکرلیا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم واقعے کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے، تاحال واضح نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم نشے کا عادی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button