پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ایران میں،دوپٹہ، برقعے کےساتھ بھی ا چھی فلمیں بن رہیں : سیفی حسن

پابندیوں کے باوجود ایرانی فلم انڈسٹری نے ترقی کی،مرکزی کرداروں کا فیصلہ پروڈکشن ہاؤس ہی کرتا ہے

لاہور:( کلچرل رپورٹر) ہدایتکار سیفی حسن کا کہنا ہے کہ ایران میں قدغن اور سخت پابندیوں کے باوجود فلم انڈسٹری نے شاندار ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی کمال کی اچھی فلمیں بنا رہے ہیں۔

سیفی حسن نے ایک مارننگ شو میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی کاسٹنگ ہدایتکار سے زیادہ پروڈکشن ہاؤس کرتا ہے، خاص طور پر ڈرامے کے مرکزی کرداروں کا فیصلہ پروڈکشن ہاؤس ہی کرتا ہے کہ اہم کردار کون ادا کرے گا، البتہ وہ ہم سے مشورہ ضرور کرتے ہیں۔

اگر پروڈکشن ہاؤس ایسے کرداروں کا انتخاب کر رہا ہے جن کی مقبولیت زیادہ ہے چاہے وہ اس کردار کے لیے موزوں نہ ہوں تو ان کا یہ عمل جائز ہے کیونکہ جب وہ ڈرامے کو بنانے میں اتنا پیسہ خرچ کرتے ہیں تو انہیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں منافع کما کر دیں۔

سیفی حسن نے یہ بھی کہا کہ ایسا بھی نہیں کہ ہم سے اس بارے میں رائے نہیں لی جاتی، ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا یہ اداکار اس کردار کے لیے موزوں ہے، لیکن حتمی فیصلہ پروڈکشن ہاؤس ہی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے پروجیکٹس پر کام نہیں کرتے جن میں پسماندہ سوچ دکھائی جاتی ہے، اس وجہ سے پروڈیوسرز انہیں طعنے بھی دیتے ہیں ۔

ہدایتکار کے مطابق پاکستان کے مقابلے میں ایرانی میڈیا پر بہت قدغن ہے لیکن ایرانی سینما اسی قدغن میں بھی کمال کی ترقی کر گیا۔ ایرانی نہ صرف دوپٹہ بلکہ برقعہ پہن کر بھی اداکاری کر رہے ہیں، لیکن کیا کمال کی فلمیں بناتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اچھا کام ہوتا ہے لیکن چونکہ بہت زیادہ مواد بنتا ہے تو معیاری کام کہیں گم ہو جاتا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button