پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

نان ونفقہ کےمقدمات سپریم کورٹ نہ لایا کریں:چیف جسٹس

جب تک بچوں کی شادی نہیں ہوتی والدان کوخرچ دیگا:کیسز میں ریمارکس،سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے تین عدالتیں اگر حقائق کے تعین کے حوالہ سے متفقہ فیصلے دیں توہم اس میں نہیں آتے اور سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرتی، نان نفقہ کے حوالہ سے فیصلہ فیملی کورٹ کرتی ہے، حقائق کے حوالہ سے فیصلہ گارڈین اور فیملی عدالت کرتی ہے ، یہ کیسز سپریم کورٹ نہ لایاکریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تک بچوں کی شادی نہیں ہوتی والدان کوخرچ دے گا، جائیداد دینا اوربات ہے تمام بچوں کوخر چ دیں، اگر وکیل نے چنگچی رکشہ کی جذباتی بات دوبارہ کی تومیں یہ کیس نہیں سنوں گااورکسی دوسرے بینچ کوبھیج دوں گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے نکاح نامہ میں زمین یا کوئی اورچیزلکھی ہے اس کا فیصلہ فیملی کورٹ کے ذریعہ ہی ہوگا، بچوں کووالد خرچ نہیں دے گاتوکیاان کوسڑکوں پر چھوڑ دے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیسز کی سماعت کی ۔بینچ نے ڈاکٹر سیدہ عظمیٰ کی جانب سے عمرفرید خان اوردیگرکے خلاف خلع کے بعد حق مہر کی واپسی کے معاملہ پردائر درخواست خارج کردی جبکہ ارباب تیمور سردار کی لیلیٰ خان اوردیگر کے خلاف نان نفقہ کے معاملہ پر درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔

کامران منیر کی جانب سے نان نفقہ کے معاملہ پر مریم عروج اوردیگر کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس کاکہنا تھاجس تاریخ سے کیس دائر ہوااُس تاریخ سے مدعا علیہ بچوں کوخرچ دیں، جن بچوں کی شادی ہوگئی اُن کوخرچ نہیں دیں گے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔ بینچ نے محمود خان کی جانب سے گوہر تاج بی بی کے خلاف حق مہر کی ادائیگی کے معاملہ پر درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا، سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،ملزمان رحم گل اور خضر ولی کو 42 کلو چرس برآمدگی پر 2014 میں گرفتار کیا گیاتھاوراے این ایف عدالت نے عمر قید اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button