پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور، فیصل آباد میں پولیس مقابلے،اجرتی قاتل سمیت2ہلاک

اجرتی قاتل دانش نے 23لاکھ روپے لے کر عامر منیر نامی تاجر کو قتل کیا تھا

لاہور، فیصل آباد ( بیوروچیف ) شیرا کوٹ میں سی سی ڈی اقبال ٹائون سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت توحید کے نام سے ہوئی، ملزم موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔ فیصل آباد میں لاکھوں روپے لے کر تاجر کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی ) پنجاب سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی پنجاب کے مطابق نیٹھڑی روڈ پر سی سی ڈی پولیس سے مقابلے میں اجرتی قاتل دانش مارا گیا، اس نے 23 لاکھ روپے لے کر عامر منیر نامی تاجر کو قتل کیا تھا جبکہ وہ مدعی مقدمہ اور گواہوں کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
سی سی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دانش کے بیرون ملک موجود ہینڈلرز نے اس سے 70 لاکھ روپے میں ڈیل کی، ملزم اور اس کے 4 ساتھی اینٹوں کے بند بھٹے پر چھپے ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ٹیم نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو فائرنگ کے تبادلے میں ملزم دانش ہلاک اور اس کے 4 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ اوکاڑہ کا رہائشی دانش متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، اس کا ساتھی حسنین باجوہ جھمرہ میں مقابلے میں مارا گیا تھا، بیرون ملک ہینڈلرز کی گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Faqs

What are the responsibilities of CCD police?

CCD investigates crimes such as murder, dacoity, extortion, vehicle theft and kidnapping for ransom. It runs its own police stations, uses modern surveillance tools, including drone and crime-mapping software Fatware, and collaborates with other security agencies where necessary.
How to report crime control department?
Contact Address
  1. Head Quarter. Old Forensic Laboratory. Bird Wood Road, off Jail Road, Lahore.
  2. Telephone: 042-99239009. Help Line: 1261.
  3. Email: info@cplc-lahore.gop.pk.
  4. Camp Office. District Police Lines, Qilla Gujar Singh, Empress Road. Lahore. www.cplc-lahore.gop.pk.
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button