پاکستانتازہ ترینکاروبار

پنجاب میں گندم ذخائر کی پہلی بار فزیکل ویری فکیشن اور جیو ٹیگنگ

4 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی پیرا فورس ، فوڈ ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے ڈیٹا اکٹھا کریگی

لاہور:(بیوروچیف)صوبہ بھر کے گوداموں میں موجود گندم ذخائر کی فزیکل ویری فکیشن اور جیو ٹیگنگ کا پہلی بار آغاز کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر 4 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ اینڈ بجٹ شزہ رحمان مانیٹرنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گی۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی پنجاب کے تمام اضلاع میں پیرا فورس اور فوڈ ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کے مانیٹرنگ ونگ نے بھی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button