پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کراچی:بکرے،دنبے کےنام پر بچھڑے کے گوشت کی فروخت،منظم گروہ گرفتار

کراچی:(ویب ڈیسک)تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دیے رہے ہیں۔

karachi-police

پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور ہوٹل مالکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

کینٹ پولیس کے مطابق ملزم پشاور کے معروف ہوٹلوں کو چھوٹے گوشت کے نام پر گوشت فروخت کرتا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button