انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
مجھے کینسر نہیں پیراتھائیڈ کا مسئلہ ہے:مریم نواز
لندن(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انھیں پیراتھائرائیڈ کا مسئلہ ہے۔مریم نواز، جو آج کل لندن میں موجود ہیں، نے وہاں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق کہا کہ ’میری صحت کے حوالے سے بات ہو رہی تھی کہ خدانخواستہ مجھے کینسر ہے لیکن مجھے کینسر نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ’کہا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک سوئزرلینڈ اور امریکہ میں ہی ہوتا ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ پیرا تھائرائیڈ کا علاج انگلینڈ میں بھی نہیں ہوتا صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکہ میں اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔



