پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد:(کامرس رپورٹر) ملک بھر میں یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 3 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے کا ہوجائے گا۔ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی تجویزہے جس کی منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 284.44 روپے سے کم ہوکر 280.16 روپے کاہوجائے گا۔
ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اورایک لیٹر لائٹ سپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے ۔

منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر یکم دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا، دوسری جانب حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں سے 200 ارب روپے اضافی نکلوانے کا پلان سامنے آیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر بالترتیب 7 اور 8 روپے اضافی لیوی سڑک کی تعمیر کیلئے عائد، اضافی لیوی کے ذریعے 200 ارب روپے جمع کیے جائیں گے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سینیٹ اجلاس مین وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ 16 اپریل 2025ء سے 30 ستمبر 2025ء کے دوران اضافی لیوی کے ذریعے کل 66.13 ارب جمع کیے گئے، پیٹرولیم لیوی کی وصولی وفاقی مشترکہ فنڈ میں کی جاتی ہے، اس فنڈ کے اخراجات اور اس کی تقسیم کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے دائر اختیار میں نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button