پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ون ڈش، لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی، پنجاب بھر میں کریک ڈائون کا فیصلہ

شادی ہال کی طرح فارم ہائوس اور گرائونڈز میں بھی لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کیلئے اقدامات کی ہدایت

لاہور (بیورو چیف ) ون ڈش اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
شادی ہال کی طرح فارم ہائوس اورگرائونڈز میں بھی لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
فارم ہائوس اور گرائونڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ میرج ہال کے لئے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
ون ڈش اور لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسر شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button