پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: مرکزی ملزم شمریز مقابلے میں مارا گیا

پولیس نے گرفتاری کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، ٹریکر سسٹم کے تحت نشاندہی

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا جبکہ دو ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہنگامی پریس کانفرنس، چشم کشا حقائق بتا دیئے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے بتایا کہ 4دسمبر کو ڈاکٹر وردہ کو اغوا کرنے کا کیس سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کیس میں ملوث چار ملزمان ردا وحید، ندیم اور پرویز کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ مرکزی ملزم شمریز کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات چھاپے مارے گئے۔
پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ اتوار کی شام ملزم کشمیر کے راستے ٹھنڈیانی میرا رحمت پہنچا ، ٹریکر سسٹم کے تحت اس کی نشاندہی پر پولیس پہنچی تو ملزم نے اپنے ساتھ موجود تین لوگوں کے ساتھ فائرنگ شروع کردی اور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا، جبکہ دیگر دو ملزم جنگل میں بھاگ گئے، جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا شمریز نے ڈاکٹر وردہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا پولیس کی آگے بھی کوشش ہے کہ مزید ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر عملی سزا دلوائیں۔ جبکہ دیگر ملزم پرویز، ندیم اور ردا وحید پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے مذکورہ کیس میں ضلع کے عوام، ڈاکٹرز کمیونٹی اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کا مکمل تعاون پولیس کے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس مکمل طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس اشتیاق خان، قمر حیات خان ڈی ایس پی کینٹ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button