لاہور ( بیوروچیف) ہربنس پورہ میں تلخ کلامی پر اکیڈمی کے باہر 17سالہ نوجوان طالبعلم کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ کا چند روز قبل اکیڈمی میں جھگڑا ہو تھا، ملزموں نے ساتھیوں کے ہمراہ عبداللہ پر اکیڈمی کے باہر تشدد کیا، آہنی راڈ لگنے کے باعث عبداللہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن ملک آصف اعوان کا بیٹا ہے۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث 5افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



