انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

آٹا،روٹی مہنگی،حکومت کا فوری 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی، رانا تنویر حسین

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام کو سستی اور معیاری گندم فراہم کرنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس میں باہمی اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پاسکوکے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چونکہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، اس لیے فوری طور پر10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی تاکہ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی،10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملکی ضروریات پوری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button