انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

دبئی میں ارشد ندیم کے اعزاز میں پر وقار عشائیہ تقریب

نوید احمد کی جانب سے ہاف ملین کیش انعام اور یادگاری شیلڈپیش کی گئیں

دبئی(حافظ زاہد علی) پاکستان کے نامور ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں دبئی میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی معروف پاکستانی بزنس مین اور سپر فکس کے چیئرمین نوید احمد نے کی۔ اس موقع پر ارشد ندیم کی شاندار عالمی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اہم شخصیات کی شرکت ارشد ندیم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

تقریب کے دوران نوید احمد نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ہاف ملین (پانچ لاکھ) روپے نقد انعام اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔ عشائیے میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سپر فکس گروپ کے چیئرمین نوید احمد نےتقریب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

شرکاء میں سوشل میڈیا انفلوئنسر امجد علی اسپیک، فہد اسد، فاروق انجم المعروف چاچا پاکستانی، حمزہ مغل، اعجاز گوندل، ندیم فضل، کاشان تمثیل اور ارشدانجم شامل تھے، جنہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔اس موقع پر نوید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:“ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے ثابت کیا کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ ایسے ہیروز کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

سپر فکس کی جانب سے یہ انعام ہماری طرف سے ایک چھوٹا سا خراجِ تحسین ہے۔”گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا:“دبئی میں اس محبت اور عزت افزائی پر میں نوید احمد اور تمام پاکستانی کمیونٹی کا دل سے شکر گزار ہوں۔ میری یہ کامیابی پوری قوم کی دعاؤں اور حمایت کا نتیجہ ہے۔
میں آئندہ بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔”تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ارشد ندیم کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button