پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب پولیس آرڈر میں ترمیم، پرتشدد ہجوم کا جرم ناقابلِ ضمانت قرار: فسادات میں ملوث افراد کو 10سال قید

پرتشدد احتجاج کے مقدمے کا ٹرائل سیشن کورٹ میں کیا جائیگا، لاکھ تک جرمانہ بھی ہو گا، گورنر پنجاب نے منظوری دیدی

لاہور ( بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب پولیس آرڈر2002ء میں ترمیم کردی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ ترمیم شدہ قانون کے تحت پرتشدد ہجوم کا رویہ قابلِ دست اندازی پولیس اور جرم ناقابلِ ضمانت قرار دیدیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اب پرتشدد احتجاج کے مقدمے کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہوگا ۔ فسادات میں ملوث افراد کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پولیس حکام کے مطابق قانون میں رائٹ زون کا نفاذ کرکے کارروائی پر پولیس کو تحفظ دیدیا گیا، قانون میں پرتشدد احتجاج کے منتظمین اور شرپسند عناصر کیلئے سخت سزائوں کا تعین کر دیا گیا۔
مزید برآں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس ترمیم کے بعد آر ایم پی کو مکمل قانونی تحفظ، جدید تربیت اور جدید سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس پرتشدد ہجوم سے نمٹنے کے لیے ضلعی پولیس کی استعداد کار کو موثر طور پر مضبوط بنائے گی اور امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ مزید برآں رائٹ زون کے تحت سرکاری و نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی وصولی فسادات کے منتظمین اور شرکا سے کی جا سکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button